ن لیگی قیادت پارٹی کی ذیلی تنظیمیں بحال کرئے،نصراللہ ملک

ن لیگی قیادت پارٹی کی ذیلی تنظیمیں بحال کرئے،نصراللہ ملک

  

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے صدرنصراللہ ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ذیلی تنظیمیں مسلم لیگ یوتھ ونگ،ایم ایس ایف،مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن ودیگر کو2013میں توڑدیا تھا اس کے بعد سے اب تک یہ تنظیمیں عملا فعال نہیں ہیں اب ضرورت اس امرکی ہے کہ ان تنظیموں کو مسلم لیگ ن کی قیادت فوری طور پر فعال کرئے نئی تنظیم سازی کی جائے نوجوانوں کو متحرک کیا جائے اس وقت مسلم لیگ ن اپوزیشن کی سیاست کررہی ہے جس کیلئے ان تنظیموں کا بحال اورفعال ہونا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے خواجہ کارپوریشن اڈیالہ روڈ پراپنے آفس میں ن لیگی کارکنوں کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پرمسلم لیگ ن کی قیادت سے اپیل کہ مسلم لیگ ن کے اسیرقائدین میاں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر،حنیف عباسی سے ملاقات کیلئے کارکنوں کی بھی اجازت دی جائے ملاقات کرنیوالوں کی تعدادمیں کارکنوں کا کوٹہ بھی رکھا جائے تاکہ مسلم لیگ ن کے عام کارکن بھی اپنے قائدین سے جیل میں ملاقات کرسکیں اس سے ایک طرف کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوگی تودوسری طرف قیادت کو بھی پتہ چلے گا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ورکرز کے اس وقت خیالات کیا ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -