قصبہ کھنوال،آگ سے بچاؤ ،گھر یلوسطح پر حفاظتی تدابیر بارے سیمینار کا انعقاد

قصبہ کھنوال،آگ سے بچاؤ ،گھر یلوسطح پر حفاظتی تدابیر بارے سیمینار کا انعقاد

  

چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ سول ڈیفنس چکوال کے زیر اہتمام قصبہ کھنوال میں ’’آگ سے بچاؤ اورگھر یلوسطح پر حفاظتی تدابیر ‘‘کے بارے میں سیمینار کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق غلام صغیر شاہد ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس چکوال کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس چکوال نے قصبہ کھنوال میں سوئی گیس نصب ہونے کے بعد ’’آگ سے بچاؤ اور گھر یلوسطح پر حفاظتی تدابیر ‘‘کے بارے میں سیمینار اور سیشن کا اہتمام جامع مسجد کھنوال میں کیا۔ اس موقع پرطالب حسین سول ڈیفنس آفیسر چکوال کی سربراہی میں سول ڈیفنس کے انسٹرکٹر مدثر عمران نے اہلیان دیہہ کو آگ کی مختلف اقسام ، آگ سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر ، سوئی گیس کے بارے میں حفاظتی تدابیر اور سوئی گیس کی آگ لگنے کی صورت اُس پر قابو پانے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا گیا ۔ اس موقع پر سیمینار میں قصبہ کے مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی اور سول ڈیفنس کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر سول ڈیفنس ٹیم نے قصبہ کے نوجوانوں بالخصوص سہیل وقار کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -