PEACE،سائبر نیٹ اورDjibouti میں معاہدہ

PEACE،سائبر نیٹ اورDjibouti میں معاہدہ

  

کراچی(پ ر)PEACE کیبل انٹرنیشنل نیٹ ورک کمپنی لمیٹڈ (PEACE) نے چوتھے ایشیاء ۔ پیسیفک سب میرین نیٹ ورکس فورم کے دوران پاکستانی ادارے Cybernet اور Djibouti ٹیلی کام کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) اور لینڈنگ پارٹی ایگریمنٹ پر دستخط کئے ہیں۔ بقیہ لینڈنگ پارٹی معاہدوں پر اگلے دو ہفتوں میں دستخط ہو جائیں گے جو کہ ڈلیوری پلان کا ایک اہم سنگ میل ہوگا اور اس میں ہر ملک میں کام کرنے کی اجازت شامل ہوگی۔ مفاہمت کی یادداشت کے مطابق PEACE کیبل دنیا کے تین زائد آبادی والے براعظموں ایشیاء، افریقہ اور یورپ کو پاکستان، Djibouti، مصر، کینیا اور فرانس کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے ایشیاء، یورپ اور افریقہ کی اقتصادی راہداریوں کو اہم رابطہ فراہم کرے گی۔ اعتماد، تعاون اور کامیابی کے مشترکہ وژن پر مبنی مختلف پارٹیاں علاقائی صارفین کیلئے پوشیدہ، اعلیٰ صلاحیت اور کیریئر نیوٹرل بینڈوتھ خدمات کیلئے موثر راستے کے تصور ’’اوپن سسٹم‘‘ کی تعمیر کیلئے پرعزم ہیں۔ PEACE کے(COO) سن ژاؤ ہوا نے اس موقع پر کہا کہ مشاورت کے دو ماہ بعد PEACE اور لینڈنگ پارٹنرز کے مابین تعاون اور بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے تمام شراکت داروں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ PEACE مستقبل قریب میں خطے میں اقتصادی قدر فراہم کرے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -