سندھ مدرسہ یونیورسٹی کا 134واں یوم تاسیس آج ہوگا

سندھ مدرسہ یونیورسٹی کا 134واں یوم تاسیس آج ہوگا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا 134 واں یوم تاسیس آج یکم ستمبر( ہفتہ )کے روز منایا جایائے گا۔ اس سلسلے میں ایک دلفریب تقریب جامعہ کے سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں صبح ساڑھے دس بجے منعقد کی جائے گی۔تقریب کے مہمان خاص وائس چانسلر سندھ مدرسہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں جامعہ کے ڈینز، فیکلٹی اراکین اور طالبعلم بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس موقع پر سندھ مدرستہ الاسلام کے 134 برسوں کے تاریخی سفر پر ایک ڈاکیومینٹری فلم اور طالبعلموں کی جانب سے تھیٹر پرفارمنس پیش کی جائے گی جبکہ طالبعلم سندھ مدرسہ پر لکھا گیا گیت اور انگریزی، اردو اور سندھی میں تقاریر پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ خان بہادر حسن علی آفندی اور انکے رفقا سندھ کے بچوں کو جدید تعلیم فراہم کرنے کیلئے یکم ستمبر 1885 کو سندھ مدرستہ الاسلام کی بنیاد ڈالی گئی۔ جس کے کالج کا افتتاح 21 جون 1943 پر قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا تھااور 16 فروری 2018 کو جامعہ کا درجہ دیا گیا۔ اس وقت سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے ماتحت ایس ایم آئی یو ماڈل اسکول بھی چل رہا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -