ظفر سائیں پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے سے بری

ظفر سائیں پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے سے بری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس میں نامزد ملزم ظفر عرف سائیں کو پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے کیس میں عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا ہے ۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم ظفر عرف سائیں کے خلاف پولیس اور اقدام قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ملزم کے وکیل عابد زمان نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے میرے موکل کو پولیس نے ایس پی چوہدری اسلم قتل سمیت دیگر مقدمہ میں نامزد کیا۔ ظفر عرف سائیں کے خلاف پولیس نے بے بنیاد کیس بنائے ۔عدالت نے عدم ثبوت کے باعث ملزم ظفر عرف سائیں کو پولیس مقابلہ، اقدام قتل کیس میں بری کر دیا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -