پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اے این پی نے کمیٹی تشکیل دیدی

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اے این پی نے کمیٹی تشکیل دیدی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے حالیہ جنرل الیکشن میں پارٹی کے کچھ کارکنوں کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے ان ساتھیوں کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہوئی تھیں ان شکایات کی روشنی میں ان ساتھیوں کو شو کاز نوٹس جاری کیا جا چکا ہے ۔ موصول ہونے والی شکایات کی انکوائری کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، کمیٹی کے چیئرمین حاجی اورنگزیب اور ان کے ساتھ ممبران حاجی شوکت خان اور ثمردین خٹک شامل ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -