احسن آباد میں افسوناک واقعہ کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں،کے الیکٹرک

احسن آباد میں افسوناک واقعہ کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں،کے الیکٹرک

  

کراچی (پ ر) احسن آباد میں ہونے والے افسوناک واقع کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور محمد عمر کے علاج و معالجے میں تعاون فراہم کرنے کیلئے متاثرہ فیملی سے رابطے میں ہیں۔ متاثرہ خاندان کی طرف سے معاملے پر قانونی چارہ جوئی میں بھی ذمہ دار ادارہ ہونے کی حیثیت سے کے الیکٹرک کی جانب سے تفتیشی عمل میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔اب تک کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، اس علاقے سے منسلک دوسرے مقام پر کنڈوں کے نتیجے میں یہ واقع پیش آیا جس میں کچھ منفی عناصر کی جانب سے غیر قانونی انفراسٹرکچر کے ذریعے بجلی استعمال کی جارہی تھی اور یہ معصوم بچہ زخمی ہوا۔ ادارے کی طرف سے کئی بار اس غیر قانونی نیٹ ورک کو ختم کیا گیا اور ریگولیٹری کارروائی بھی شروع کی گئی۔ کے الیکٹرک ایسے غیر قانونی نیٹ ورکس، بے ہنگم ناجائز تجاوزات اور کنڈا عناصر کیخلاف حکومت کا بھر پور تعاون اورقوانین کا سخت نفاذ چاہتا ہے تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ادارے کی طرف سے ایک بار پھر تمام تفتیشی عمل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔ گڈاپ کے علاقے میں کے الیکٹرک کی ٹیمز کو حراساں کیا جارہا ہے جس کے باعث علاقے میں فالٹس کی درستگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تمام متعلقہ حکام سے اس علاقے میں آپریشنز برقرار رکھنے کیلئے معانت کی درخواست کی جاتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -