ناموس رسالت کی خاطرجانوں کی پرواہ نہیں کرینگے،تنویر فاروقی

ناموس رسالت کی خاطرجانوں کی پرواہ نہیں کرینگے،تنویر فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)ضلع جہلم ویلی شاریاں کے سیاسی وسماجی رہنما قاضی محمد تنویر فاروقی نے ناموس رسالتؐ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کریں گئے۔گستاخی کرنے والے ملعون کا سر تن سے جدا کر دینا چاہیے۔ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرناچاہیے وقت کا تقاضا ہے کہ امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر پیارے نبیؐ کی شان میں گستاخی کے مرتکب کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے۔ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے کے مقابلے کروانے پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ، اور یہود و انصارکی مضوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اس سے امت مسلمہ کے جذبات بھڑک اٹھے ہیں ، اس حوالہ سے حکومت پاکستان اپنی آئینی اخلاقی و مذہبی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے عقیدت کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ میں اس حوالہ سے تشویش قدرتی اور فطرتی عمل ہے کوئی بھی کلمہ گو مسلمان اس گہناؤنی عمل کو برداشت نہیں کر سکتا، ریاست کے 35 ہزار اساتذہ ناموس رسالت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے گریز نہیں کرینگے ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ شان رسالت میں گستاخیاں کرنے والوں سے دوستیاں لگانے والے اللہ کی پکڑ سے ڈریں اللہ تعالیٰ کو غیرت و حمیت سے عاری لوگ پسند نہیں ہیں۔ مغربی ممالک میں غیر مسلم قرآن پاک اور سیرت رسول کا مطالعہ کر کے بڑی تیز ی سے مسلمان ہو رہے ہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں سے بڑھ چکی ہے اور اس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صلیبی و یہودی مسلمانوں کے مقابلہ میں شکست سے بوکھلا کرشان رسالت میں گستاخیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں یہ وقت مسلمانوں کو متحد و بیدار کرنے، انہیں اہل کفر کی سازشوں سے آگاہ کرنے اور غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست تحریکیں بپا کرنے کا ہے۔شان رسالت میں گستاخیاں روکنے کیلئے مسلم حکمرانوں کو قرآن سے رہنمائی لیکر لائحہ متفقہ عمل ترتیب دینا چاہیے۔