چوہدری عاطف کا دورہ شاردہ، آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں سے اظہارہمدردی

چوہدری عاطف کا دورہ شاردہ، آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں سے اظہارہمدردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (سٹی رپورٹر) چوہدری عاطف رشید کا دورہ شاردہ، سرگن آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کیساتھ اظہار ہمدردی، بحالی کے لیے حکومتی سطح پر آواز اٹھانے کی یقین دہانی، شوٹ والی بال ٹورنامنٹ کاافتتاح، کھلاڑیوں سے ملاقاتیں، نوجوانوں کے حقوق کے لیے ہرمحاذ پرجنگ لڑنے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نیلم کے سینئر رہنما، آفیسر تعلقات عامہ برائے سپیکر اسمبلی چوہدری عاطف رشید ایڈووکیٹ نے یونین کونسل شاردہ کا دورہ کیا،دورہ کے دوران انہوں نے سرگن بازار میں ہونیوالے آتشزدگی سے نقصانات کاجائزہ لیا، متاثرہ سرگن بازار کا معائنہ کیا، اس موقع پر متاثرہ تاجروں کو یقین دہانی کرائی کے ان کے نقصانات کے ازالہ اور بحالی کے لیے حکومتی سطح پر ہرممکن اقدامات اٹھائیبجائیں گے، سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی خصوصی ہدایات کے مطابق انتظامیہ اپنا کام کررہی ہے اور شاہ غلام قادر سرگن بازار کی دوبارہ بحالی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، انشاء متاثرہ تاجروں کو لیگی حکومت تنہا نہیں چھوڑے گی، دریں اثناء چوہدری عاطف رشید ایڈووکیٹ نیشاردہ میں منعقد ہونے والے نیلم شوٹ والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا کھلاڑیوں سے ملے عوام کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر چوہدری عاطف رشید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عوام مایوس نہ ہو سرگن متاثرین کی مدد کے لیے اپنا فرض نبھاوں گا حکومت ہر ممکن سرگن متاثرین کی مدد کرے گی وزیراعظم آزاد کشمیر کے کیے گئے وعدے پے جلد عمل ہوگا نیلم ویلی کے نقصان کو اپنا ذاتی نقصان سمجھتا ہوں سرگن کے نقصان پے بہت افسوس ہوا اللہ پاک سے دعا ہیکہ اللہ پاک نیلم کی دھرتی کو حادثات سے محفوظ رکھے۔