دفعہ35کاخاتمہ مقبوضہ کشمیر میں بھرتی بوکھلاہٹ کاثبوت ہے،نویدعباسی
مظفرآباد (سٹی رپورٹر)معروف قانون دان، سابق امیدوار اسمبلی نویدعباسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دفعہ 35اے کا خاتمہ،مقبوضہ وادی میں بربریت بھارتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، بھارت اب جمہوری جنگ میں ناکام ہونے کے بعد قانونی دہشتگردی کا آغاز کیا ہے، جس کو کشمیری کسی صورت پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دینگے، بھارت انڈین آئین کی دفعہ 35 اے کا خاتمہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کررہا ہے، دفعہ 35 اے کا خاتمہ صرف انڈیا اور کشمیر کا مسلہ نہیں بلکہ اس بھارتی اقدام کا اثر دنیا بھر پر پڑے گا اور دنیا میں پائیدار امن کا قیام محض ایک خواب بن جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمیڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے سات لاکھ مسلح افواج کو تعینات کرکے مظلوم کشمیری عوام پر جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے، اور اب اس نے قانونی دہشت گردی شروع کردی ہے، دفعہ 35 اے کو ختم کرکے ہندووں کو اسی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں آباد کرنا چاہتا ہے جس طرح اسرائیل نے فلسطین میں یہودیوں دینگے۔، د کیا اور فلسطینی مسلمانوں کا جینا حرام کیا، اس لیے بھارت کا یہ اقدام دنیا بھر میں امن کے لیے زہر قاتل ثابت ہوگا کیونکہ کشمیری کسی صورت اس بھارتی ہتھکنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔