کلرسیداں،2مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق، 9زخمی

کلرسیداں،2مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق، 9زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 09 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے ۔ٹریفک کا پہلا حادثہ روات روڈ پر پیش آیا جہاں کلر سیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ سے دودھ لوڈ کر کے راولپنڈی جانے والی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 50 سالہ طارق اور 60 سالہ عبدالقیو م جاں بحق ہو گئے ۔شاہ باغ کے نواحی علاقہ موہڑہ بختاں کا نوید احمد نامی ڈرائیور جو دودھ فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہے اپنے گاؤں سے دودھ کے ڈبے لود کر کے راولپنڈی لے جا رہا تھا کہ روات کے قریب سواری اتارنے کے دوران پیچھے سے آنے والی تیز رفتار شہ زور گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میانہ موہڑہ کا 50 سالہ طارق محمود موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 55 سالہ عبدالقیوم شدید زخمی ہو گیا جسے تین دیگر زخمیوں کے ہمراہ راولپنڈی شفٹ کیا جا رہا تھا کہ وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔دریں اثناء ٹریفک کے ایک اور حادثہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ٹریفک کا یہ حادثہ یونین کونسل بشندوٹ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نعیم بنارس کی گاڑی جسے ان کا بھتیجا چلا رہا تھا کہ ڈھیری موڑ پر رکشے کو اوور ٹیک کرتے ہوئے کیری ڈبہ ان کی کار سے ٹکرا نے سے رکشہ اور کیری ڈبہ قلابازیاں کھاتے ہوئے 25 فٹ گہری کھائی میں جا گرے جس کے نتیجے میں چھ کے قریب افراد زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا ہے ۔