پاکستان میں تبدیلی کا سارا بوجھ آزاد کشمیر کی عوام پر ڈال دیا گیا

پاکستان میں تبدیلی کا سارا بوجھ آزاد کشمیر کی عوام پر ڈال دیا گیا

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ) پاکستان میں تبدیلی کے چرچے ، تبدیلی کا سارا بوجھ آزاد کشمیر کی عوام پر ڈال دیا گیا، پورا آزاد کشمیر واپڈانے تاریکی میں ڈبو دیا ،لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی جانب سے 155 روپے فی کلو گیس کے نرخ مقرر جبکہ گیس بھرائی والے فی کلو 180 سے 190 روپے وصول کررہے ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے اشیاء خوردو نوش کے مقرر ریٹوں سے سے مغائر دکان داروں نے اپنے من مانے ریٹ بنائے ہوئے ہیں ، قصابوں نے بھی انتظامیہ کی جانب سے جاری شدہ ریٹ لسٹ کو پاؤں تلے روند رکھا ہے ، اشیاء خوردو نوش کے ساتھ ساتھ تبدیلی کی حکومت قائم ہوتے ہی آزاد کشمیر میں کم وولیٹج لوڈ شیڈنگ میں حد سے اضافہ کر دیا گیا ، آزاد کشمیر دریاؤں کا خطہ ہے جس میں بڑے پاور پراجیکٹ لگائے گے ہیں لیکن آزاد کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل کر اپنے تبدیلی کے نعروں کو تقویت بخشنا پاکستان حکومت کی نااہلی ہے ۔آزاد کشمیر کے عوام میں شدید بے چینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تبدیلی کی دعوئے دار حکومت کے قیام کے بعد پاکستان سمیت آزاد کشمیر بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے ، اشیاء خوردو نوش غریب افراد کی استطاعت سے باہر ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے جاری ریٹ لسٹوں کو دکاندار حضرات پاؤں تلے روندتے ہوئے اپنے من پسند ریٹوں پر اشیاء خوردو نوش کی فروخت کر رہے ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیاء سمیت پٹرول ، گیس ، بجلی کے بلات میں اضافہ ، یوٹیلی سٹور کی بندش ایک کروڑ نوکریوں کے دعوئے داروں نے یوٹیلٹی سٹورز کے 14 ہزار ملازمین کو بھی سڑک پر لاکھڑا کر دیا ، اور آزاد کشمیر کا خطہ جس کی عوام نے ہمیشہ اپنے حقوق کو پاکستانی عوام اور حکمرانوں پر قربان کیا لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے ہمیشہ آزاد کشمیر کے عوام کو غصب کیا گیا جس کا آزاد کشمیر کی عوام پر زور مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی حکومت کو نااہل قرار دے رہے ہیں ،جس حکومت کے قیام کے فورا بعد ملک میں افرتفری کا عالم ہو وہ کیا عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کارنامہ سر نجام دے گی ،آزاد کشمیر کی عوام نے واپڈا کی جانب سے کم وولٹج اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹج کے باعث واپڈ کے خلاف ایک تحریک بھی چلانے کا اعلان کیا ہے جس کا جلد لائحہ عمل جاری کیا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -