کینٹ بورڈکاراشی عملہ عیدپر بھتہ خوری میں مصروف رہا،آصف بھٹی

کینٹ بورڈکاراشی عملہ عیدپر بھتہ خوری میں مصروف رہا،آصف بھٹی

  

ترنول(نمائندہ خصوصی) کینٹ بورڈکا عیدالضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ،گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ؛مال بناؤ مہم ؛میں تبدیل ہو گئے ۔نصیر آباد کے رہائشی آصف بھٹی نے الزام لگایا ہے کہ کینٹ بورڈ وارد نمبر 1میں کام کرنے والے اہلکاروں نے عیدالضحیٰ کے موقع پر الائشیں اور کچرا اکٹھا کرنے کی بجائے ؛مال بناؤ ؛ مہم شروع کر دی تھی آصف بھٹی نے مذید الزام لگایا کہ میرے پاسDPOسے کھالیں اکٹھی کرنے کا اجازت نامہ بھی ہے اس کے باوجود کینٹ اہلکاروں نے بطور رشوت میرے والد کو ڈرا دھمکا کر گیا رہ ہزار روپے وصول کئے گئے ۔آصف بھٹی نے کینٹ بورڈ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کینٹ بورڈ میں راشی اہلکاروں کیخلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کروا کر مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -