عارف علوی کے خلاف درخواست کی سماعت 25ستمبر تک ملتوی

عارف علوی کے خلاف درخواست کی سماعت 25ستمبر تک ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی کے خلاف درخواست کی سماعت 25ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمدعلی مظہر پر مشتمل دورکنی بینچ کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوارعارف علوی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عارف علوی صدارتی امیدوارکے اہل نہیں ہیں۔ عارف علوی نے علوی تبلیغی ٹرسٹ کے ممبرکی حیثیت سے بہت سی جعلسازی کی ہیں زمینوں پرقبضے کے لئے عدالتی ریکارڈ میں بھی ردوبدل کیا اور یہ معاملہ کئی سال سے عدالتوں میں ہے ۔موجودہ چیف جسٹس نے بھی چارسال قبل جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ابھی تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکا ۔صدربننے کے بعد انہیں استثنیٰ حاصل ہوجائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ پرانا معاملہ ہے اس پرصدارتی استثنیٰ لاگو نہیں ہوگا ۔عدالت نے درخواست پر 25 ستمبر تک مقدمے کا تمام ریکارڈ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -