مستقبل کی منصوبہ بندی کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ،ڈاکٹرندیم تہامی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) معرو ف ہیپاٹولیجسٹ اور کیرئیر کونسلر ڈاکٹر ندیم اے تہامی نے کہا ہے کہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ، آپ منصوبہ بندی نہیں کرتے تو اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ آپ نے ناکامی کی منصوبہ بندی کر لی ہے،یہ بات انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے معین آڈیٹوریم میں بطور مہمانِ مقرر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی اور وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حارث علوی بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس روز آپ بہترین منصوبہ کرتے ہیں، اُ سی دن سے کامیابی کا سفر شروع ہوجاتاہے، اب تک کے تجربے کے مطابق پاکستان کے باصلاحیت طلبہ بیرون ملک کامیابی حاصل کرتے ہیں، پاکستانی طلبہ کا بیرونِ ممالک میں تابناک مستقبل موجود ہے، جس کے لیے پہلا مرحلہ مکمل دستاویزات کا ہوناہے، اسلیے پہلے سے کاغذات کا مکمل رکھنا بھی منصوبہ بندی کے حصہ ہیں، میرا مقصد طلبہ کو بہترین فراہم کرنا ہے،تاکہ وہ بیرونی ممالک میں روزگار حاصل کرکے کامیاب زندگی بسر کریں، انہوں نے طلبہ کو بیرونی ممالک کے انٹرویو کے لیے مفید مشورے فراہم کئے اور ساتھ ہی کچھ کورسز کے بارے میں بھی بتایا۔اس موقع پر طلبہ نے پوچھے گئے سوالات کا جواب دے کر طلبہ کی الجھنوں کو دور کیا۔ جس سے طلبہ میں بیرون ملک میں کامیابی کے راستے سمجھنے میں مدد ملی۔آخر میں رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی طلبہ کو دیئے گئے مفید لیکچر کو سہراہا اور شیلڈ دی۔