اپوزیشن کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،فردوس شمیم

اپوزیشن کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،فردوس شمیم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بہت آگے نکل چکی ہے، مخالفین آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔ وفاقی حکومت کتنے دن چلے گی، اس پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے خصوصی بیان میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت شروع کرتے ہی وزیرا عظم عمران خان پر چاروں طرف سے مخالفانہ بیان داغ کر مخالفین یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان ڈھیر ہوجائیں گے۔ جو شخص بائیس سال سے سیاسی جدوجہد میں ہے وہ محض بیان بازی سے ہار ماننے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان اکیلے نہیں ہیں اور پی ٹی آئی بھی وہ نہیں رہی جو پہلے تھی۔ عوام کی طاقت نے اقتدار تک پہنچا کر تحریک انصاف کو طاقتور بنا دیا ہے۔ جو شخص کرسی پر بیٹھا ہوتا ہے، اسے بہتر علم ہوتا ہے کہ کب تک بیٹھے گا۔ اس قسم کے منفی بیانات سے توبہ کرکے مخالفین کو چاہئے کہ اپنے اپنے حصے کا کام خلوص دل سے کریں۔ ہم مخالف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بھی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ وزیرا عظم عمران خان کے ساتھ اس وقت پورے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔ ان پر منفی تنقید کی بجائے مثبت مشوروں سے نوازیں تاکہ ملک ترقی کرسکے۔ تحریک انصاف کو اپنے وعدے یاد ہیں اور وزیرا عظم عمران خان وہ وعدے پورے کرنے کے لیے ہی اقتدار میں آئے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -