کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ تشویشناک ہے،ایم کیو ایم

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ تشویشناک ہے،ایم کیو ایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے حق پر ست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے ہو شربا واقعات میں اضافے، شہر میں ڈاکو درج، دن دیہاڑے شہریوں حتی کے طلبہ و طالبات سے بھی لوٹ مار کے واقعات اور مزاحمت میں جان لینے کے واقعات پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیے کہ اسٹریٹ کریمینلز بے لگام پولیس افسران صرف دعوں تک محدود،دن دیہاڑے شہریوں حتی کہ خواتین اور طالبات کو بھی کرمنلز لوٹ کر با آسانی فرارہوجاتے ہیں،المیہ یہ ہے کہ ملزمان ذراسی مزاحمت پر جان لینے سے گریز نہیں کر رہے ، اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ پولیس جگہ جگہ شہریوں کہ چیکنگ کے نام پر خوفزدہ کر کے رقوم تو بٹورتی ہے لیکن اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا ہے اراکین سندھ اسمبلی نے مذید کہا کہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مسلح ڈکیتی کی دو درجن سے زائد واردتیں ہو چکی ہیں جس میں طلائی زیورات، موبائل فونز، ہزاروں روپے اور دیگراشیا شامل ہیں ۔شہر کے مختلف علا قوں میں شہر یو ں کو لوٹا گیا اور روزانہ واقعات ہورہے ہیں شہر کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ۔ اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعلی سندھ وزیر داخلہ ، ڈائریکٹر جنرل رینجرز، آئی جی سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے وا لے اداروں سے اسکی سرکوبی اور ٹھوس پلان کے ذریعے ان واقعات کی روک تھام اور کرمنلز کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں میں عدم تحفظ کے احساس کاخاتمہ ہو ۔