سندھ کی بیوروکریسی میں تبادلے،چیف سیکرٹری کی تبدیلی پر بھی غور

سندھ کی بیوروکریسی میں تبادلے،چیف سیکرٹری کی تبدیلی پر بھی غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پیچھاڑ شروع ہوگئی ہے جمعہ کوپہلے مرحلے میں محکمہ تعلیم اورمحکمہ داخلہ سندھ میں تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔ حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے تعلیمی بورڈ اوریونیورسٹیزکبیر قاضی کوسیکریٹری داخلہ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ہارون احمد سیکریٹری اسپورٹس تعینات کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب سیکریٹری اسکول ایجوکیشن عالیہ شاہد کوان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اورسابق سیکریٹری داخلہ و سیکریٹری انفارمیشن قاضی شاہد کو سیکریٹری اسکول ایجوکیشن مقررکردیاگیا ہے۔سیکریٹری کالج ایجوکیشن لبنی صلاح الدین کو بھی عہدے سے ہٹاکران کی جگہ بااثرافسرپرویز احمد سیہڑ کو سیکریٹری کالج ایجوکیشن تعینات کردیاگیا ہے۔سیکریٹری ایجوکیشن کے عہدے سے ہٹائی گئی خاتون افسرعالیہ شاہد کو سیکریٹری برائے بورڈ اینڈ یونیورسٹیز مقرر کردیاگیا ہے۔ سندھ کی بیوروکریسی میں تین ستمبرکومزید تبدیلیاں متوقع ہیں اورپانچ مختلف محکموں کے سیکریٹری ادھرسے ادھرکیے جانے کی سمری چیف سیکریٹری سندھ کوبھیج دی گئی ہے۔ باخبر زرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے والے کئی نئے وزراکی طرف سے من پسند افسران کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد یہ کوشش کی جارہی ہے وزراکے ساتھ ایسے افسران مقرر کئے جائیں جن کے ساتھ ان کی ذہنی ہم آہنگی ہو۔ حکومت سندھ صوبے میں چیف سکریٹری اور آئی جی تبدیلی کے معاملے پر بھی غور کررہی ہے۔