بچوں کی بیماری کے علاج کیلئے مراکز بنائیں گے ،ڈاکٹرعذرا پیچوہو

بچوں کی بیماری کے علاج کیلئے مراکز بنائیں گے ،ڈاکٹرعذرا پیچوہو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صحت و پاپولیشن ویلفئیر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں غیر سرکاری تنظیموں کا کردار بہت اہم ہے اور یہ ادارے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر سندھ میں صحت کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ بات آج انہوں نے سول ہسپتال کراچی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال کراچی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وہاں داخل مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے فوری حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے بہتر علاج کے لئے سندھ کے ہسپتالوں میں بچوں کے مراکز قائم کئے جائیں گے اور اس مقصد کے حصول کے لئے این جی اوز کا تعاون حاصل کیا جائے گا انہوں نے اس شعبے میں کام کرنے والی این جی اوز سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں میں بیماریوں کے خاتمے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے تاہم اس میں توسیع کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کا عزم کررکھا ہے اور اس کو پورا کرنے کے لئے محنت کررہے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -