مسلم لیگ(ن) بطور اپوزیشن عوامی حقوق کا تحفظ کریگی،میاں عثمان

مسلم لیگ(ن) بطور اپوزیشن عوامی حقوق کا تحفظ کریگی،میاں عثمان

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) لاہور مشاورتی کونسل کے ممبر میاں عثمان نے کہا ہے کہ حالات اور واقعات سے واضح ہے کہ پی ٹی آئی کے 100روز اپنے اعلان کردہ ایجنڈے کی جانب گامزن ہونے کی بجائے ایسے ہی گزر جائیں گے ، بطور اپوزیشن جماعت عوام کے حقوق کا دفاع کریں گے اور حکومت کو اس کے وعدے یاد دلاتے رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میاں عثمان نے کہا کہ سابقہ حکومت نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے باوجود ملک کو درپیش گھمبیر مسائل حل کئے ۔ دہشتگردی پر قابو پانے اور کراچی کے امن کو بحال کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی گئیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے اور اب بھی انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کے باوجود ایوانوں میں جانے کا فیصلہ اسی کی کڑی ہے ۔ میاں عثمان نے مزید کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور بطور اپوزیشن جماعت عوام کے حقوق کا دفاع کیا جائے گا ۔ پی ٹی آئی کے دعوؤں او ر وعدوں پر نظر ہے اور انہیں راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔

میاں عثمان

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -