صداتی انتخاب،پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدارتی انتخاب 2018 کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا انتہائی اہم اجلاس آج ( ہفتہ)شام پانچ بجے وزیراعلی ہاؤس کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ تمام ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس اجلاس میں صدارتی انتخاب کی حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔اجلاس کی صدارت بلاول بھٹوزرداری کریں گے