صدارتی انتخابات میں بھی تحریک انصافکامیاب ہو گی،عرفان عباسی

صدارتی انتخابات میں بھی تحریک انصافکامیاب ہو گی،عرفان عباسی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی طرح صدارتی الیکشن میں بھی کامیابی پی ٹی آئی کے قدم چومے گی اور ڈاکٹر عارف علوی صدر مملکت منتخب ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری کارکردگی اشتہاروں میں نہیں ظاہری طور پر عوام کو نظر آئے گی پی ٹی آئی نے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنا کر جنوبی پنجاب کی محرومیوںں کا ازالہ کرنے کی عملی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں ایسے ہی فیصلے سامنے آئیں گے جس سے عوام کو درپیش مسائل کا حل ملے گا اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک خوشحال خودمختار اور ترقی پسند ملک کی حیثیت سے ابھرے گا، عام انتخاب میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے اورعوام نے اپنے مسائل کے حل کے لئے تحریک انصاف کوووٹ دئیے ہیں اور یہ جماعت عوام کے مسائل حل کررہی ہے۔

عرفان عباسی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -