گورنمنٹ انوار التعلیم گرلز مڈل سکول کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ انوار التعلیم گرلز مڈل سکول کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)گورنمنٹ انوار التعلیم گرلز مڈل سکول‘ اچھرہ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور فضل فاؤنڈیشن ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘ چوہنگ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1 شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول‘ نیو وسن پورہ سکیم نمبر 2‘ لاہور اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شاد باغ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد210تھی۔
ایو ان کارکنان