شہباز شریف 10برسوں کی کاکردگی کا حساب دینے کی تیاری کریں

شہباز شریف 10برسوں کی کاکردگی کا حساب دینے کی تیاری کریں
شہباز شریف 10برسوں کی کاکردگی کا حساب دینے کی تیاری کریں

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ثوبیہ کمال نے کہاہے کہ شہباز شریف اپنے 10برسوں کی ''کارکردگی''کا حساب دینے کی تیاری کرلیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دیناہو گا ہر بدلتے دن کے ساتھ ساتھ ہر شعبے میں اُن کی لوٹ سیل اور بد عنوانیوں کی داستانیں نظر آ رہی ہیں،شہباز شریف نے عوام کے 10سال شعبدہ بازی میں ضائع کردئیے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام اہم عہدے چاروں صوبوں کو دے کر ہر صوبے کا احساس محرومی ختم کردیا، تمام کلیدی عہدوں پر چاروں صوبوں کے لوگ لائے گئے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہواہے،عمران خان چاروں صوبوں کی حقیقی زنجیر ثابت ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی کو عوام کے ووٹوں کے ذریعے اقتدار ملا، یہی تبدیلی وانقلاب ہے،اس تبدیلی و انقلاب کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی مشکل درپیش نہیں آئے گی، عمران خان کی زیر قیادت ملکی ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ واضح طور پر نظر آنا شروع ہو گیا۔

ثوبیہ کمال

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -