کالا خطائی روڈ ،مستند ڈاکٹر کے بغیر چلایا جانے والا ہسپتال سیل کر دیا گیا

کالا خطائی روڈ ،مستند ڈاکٹر کے بغیر چلایا جانے والا ہسپتال سیل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا شہر بھر میں عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ڈرگ انسپکٹرز کے ہمراہ کالا خطائی روڈ پرواقع عبداللہ ہسپتال پر چھاپہ مارا۔ چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ ہسپتال کو بغیر کوالیفائڈ ڈاکٹر کے چلایا جارہا تھا۔ ہسپتال سے میڈیسن اور ٹیکے برآمد ہوئے اور ادویات بغیر ڈرگ لائسنس کے موجود تھیں ۔ضلعی انتظامیہ لاہور کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ہسپتال کوسیل کر دیا ہے اور برآمد ہونے والی ادویات کو قبضہ میں لے لیاہے ۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے ہدایت کی ہے کہ عطائیت کے خلاف مزید سخت کاروائیاں کی جائیں۔