کل جماعتی ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا گستاخانہ خاکوں کی نمائش کی منسوخی کا خیر مقدم
لاہور (پ ر)کل جماعتی ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان، جمعیت علماء اہلسنت کے سربراہ مولانا غلام حسین نعیمی، تحریک تحفظ ختم نبوت کے مولانا الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)،مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے چیئر مین پیر ولی اللہ شاہ بخاری ،مجلس احرار اسلام کے رہنما میاں محمد اویس، جمعیت اہلحدیث کے رہنما شیخ محمد نعیم بادشاہ، جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد حنیف حقانی ،تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ عنایت حسین جعفری ،تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت کے پیر جمشید احمد نورانی، سنی علماء فورم کے علامہ اصغر عارف چشتی ،جے یو آئی کے مولانا محمد اشرف گجر ،عالمی تحریک دعوت الحق کے الحاج پیر محمد ناصر ،جماعت نقشبندیہ کے امیر پیر طارق محمود نقشبندی ،جمعیت مشائخ پاکستان کے پیر اختر رسول قادری اور چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل کے رہنما مولانا محمد اسلم ندیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کے شدید احتجاج پر ہالینڈ میں ہونیوالے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کی منسوخی کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور اسے حق کی فتح اور امن کی جانب ایک قدم کرار دیا ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہاکہ گستاخ مقابلہ کی منسوخی سے دنیا کی مختلف تہذیبوں میں تصادم اور عالمی امن تباہ کرنیکی یہودی و قادیانی سازش ناکام ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اور کفر کے درمیان معرکہ ازل سے چلا آرہا ہے جو تاابد جاری رہے گا تاہم گیرٹ ویلڈر کا اسلام مخالف بیان چاند پرتھوکنے کے مترادف ہے ۔
کل جماعتی