عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کاآج سے 10ستمبر تک عشرہ ختم نبوت منانے کا اعلان
لاہو( پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم نے کہا ہے کہ یکم تا دس ستمبر ملک گیر’’ عشرہ ختم نبوت‘‘ منایا جائے گا اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی مناسبت سے 7 ستمبر کو ملک بھر میں’’ یوم ختم نبوت‘‘ منایا جائے گاملک بھر میں کانفرنسز،سیمینارز اور اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگاان اجتماعات میں قایانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کے بارے میں عوام کو آگاہی دی جائیگی اور مسلمانوں سے اپیل کی جائیگی کہ وہ ان منکرین ختم نبوت سے بچیں۔ اس روز پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کی پارلیمانی جدوجہد کرنے والے قائدین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ عشرہ ختم نبوت کے دوران ملک بھر میں ختم نبوت کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ ہمارے کابرین مفکراسلام مولانا مفتی محمود،شیخ الاسلام مولانا سید محمد یوسف بنوری نے تحریک ختم نبوت میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے اور قادیانی فتنہ سے متعلق امت کو آگاہی دیتے رہینگے۔ قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام و پاکستان دشمن عالمی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ حکومت امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ختم نبوت پر ایمان اسلام کی بنیاد ہے۔ منکرین ختم نبوت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
عشرہ