فن خطاطی کے عظیم خطاط و مصور ذاکر حسین وفات پا گئے

فن خطاطی کے عظیم خطاط و مصور ذاکر حسین وفات پا گئے

  

لاہور(پ ر) خالد آکاش مصورانہ خطاطی اور آرٹ میں مہارت رکھتے تھے جو گزشتہ دنوں عارضہ قلب کے باعث اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔ ازاں بعد منفرد انداز خطاطی و مصوری کا ایک بڑا نام ذاکر حسین بھی خالق حقیقی سے جا ملے ، دونوں فنکارخطاطی کی نمائش میں حصہ لیتے تھے اور اس شعبہ میں نئے آنے والے خطاطوں کی رہنمائی فرماتے تھے۔عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ان کی وفات سے فن خطاطی کی دنیا میں جو خلاء پیدا ہوا اسے پورا کرنا ممکن نہیں۔ملک بھر کے خطاط ان کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -