قوم حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے،سعدیہ سہیل

قوم حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پوری قوم موجودہ حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کااظہار کررہی ہے، تحریک انصاف کے دور میں ملک کی ترقی کاسفر شروع ہوچکا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مخالفین اس ترقی کے سفر میں رکاوٹ میں ڈالناچاہتے ہیں اور تحریک انصاف کو کمزور حکومت ثابت کرنے کے لئے کمپین چلا رہے ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت پُراعتماد ہے تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے سے تحریک انصاف کو کوئی نہیں روک سکتا۔ تحریک انصاف کی حکومت درست سمت میں اقدامات کر رہی ہے

سعدیہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -