چودھری سرور کی بطور گورنر پنجاب نامزدگی خوش آئند ہے،میاں محمود

چودھری سرور کی بطور گورنر پنجاب نامزدگی خوش آئند ہے،میاں محمود

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے میاں محمود احمد نے اپنے صاحبزادوں حسن محمود اور حسین محمود اور سیکرٹری مبشر کے ہمراہ چودھری سرور کے ساتھ ملاقات کی،گورنر کے عہدے کے لئے نامزد ہونے پر مبارکبادپیش کی،انہوں نے کہا کہ چودھری سرور جیسے سیاستدانوں کی ملک اور قوم کو بہت ضرورت ہے انشاء اللہ چودھری سرور عمران خان کی قیادت میں بطور گورنر پنجاب تبدیلی کے سفر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔میاں محمود احمد نے کہا کہ قائد عمران خان کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ایک عظیم سیاسی رہنما کو گورنر پنجاب کے لئے نامزد کیا۔انہوں نے کہا کہ اب پنجاب کے عوام کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف ملے گا،مہنگائی ختم کر کے عوام کو بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں گے،اس موقع پر چودھری سرور نے میاں محمود احمد کا شکریہ ادا کیا ۔

میاں محمود

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -