مردان میں ڈینٹل اینڈ ٹیکنیشنز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

مردان میں ڈینٹل اینڈ ٹیکنیشنز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

  

مردان( بیورورپورٹ)خیبرپختون خوا ڈینٹل اینڈ ٹیکنیشنز ایسوسی ایشن نے اپنے مسائل او رمطالبات کے حل کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاایسوسی ایشن کے درجنوں ارکان نے قائم مقام چیئرمین عبدالغیاث کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے جمع ہوگئے انہوں نے ہاتھوں میں اپنے مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھارکھے تھے قبل ازیں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین عبدالغیاث،سینئر وائس چیئرمین انوارالحق ،وائس چیئرمین حسین اللہ عاجز،جنرل سیکرٹری عزیزاللہ ،فنانس سیکرٹری عبدالحق،جائنٹ سیکرٹری اقبال حسین ،پریس سیکرٹری ہمایون اکبر ،عبدالعیاث ،درویش خان اورحاجی فضل ربی نے کہاکہ محکمہ صحت اورہیلتھ کیئرکمیشن کی طرف سے آئے روز چھاپوں اور غیر انسانی رویہ نے ہمارے ناک میں دم کررکھاہے جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے بعد ہمارے پریکٹس کے لئے کوئی قانون سازی نہیں کی جاری ہے ڈینٹل اینڈ ٹیکنیشنز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہاکہ ہمارے کلینکس کو سیل کرنے اور بھاری جرمانے کے بعد ڈی سیل کیاجارہاہے حالانکہ متعلقہ حکام کے پاس سرے سے اس کے اختیارات نہیں ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ صوبے میں تین ہزار خاندان اس شعبے سے وابستہ ہیں اس لئے ڈینٹل اینڈ ٹیکنیشنز کے خلاف ظالمانہ کاروائیوں کی بجائے ان کے لئے قانون سازی کی جائے انہوں نے کہاکہ ان کے کلینکس میں حفظان صحت کے اصولوں پر مکمل عمل درآمد کیاجارہاہے اورہماری وجہ سے شہریوں کو صحت کے کافی سہولیات ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ محکمہ صحت اور ہیلتھ کئیر کمیشن کویکطرفہ کاروائیوں سے روکاجائے ایسوسی ایشن کے عہددیداروں نے کہاکہ ان کے جائز مسائل حل نہ کئے گئے تو مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل آئیں گے اورحالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -