پشاور میں شوہر کی قاتل بیوی بیٹوں سمیت گرفتار

پشاور میں شوہر کی قاتل بیوی بیٹوں سمیت گرفتار

  

پشاور(کرایم رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس پشاور کی بر وقت کارروائی ، گھریلو ناچاقی پر بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہرکو قتل کرنے والی ملزمہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈی ایس پی ریگی رحیم حسین کو اطلاع ملی تھی کہ ناصر باغ کے علاقہ گڑھی گل محمد میں ایک شخص اچانک فوت ہو چکا ہے جس کو قتل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا جبکہ اس کے گھر والے قتل کے واقعہ کو چھپانے کیلئے اس کی تدفین کی تیاری کررہے ہیں اطلاع ملنے پرایس ایچ او تھانہ ناصر باغ نعیم حیدردیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مقتول قبر خان عرف اکبر خان سکنہ پاڑہ چنار جس کی میت پڑی تھی جس کی گردن پر زخم کے واضح نشانات موجود تھے جبکہ مقتول کو دفنانے کی تیاریاں ہو رہی تھیں پولیس نے میت کی گردن پر تشدد کے واضح نشانات دیکھ کر شک ہونے پر ابتدائی طور پر مقتول کی بیوہ مسماۃ(ف) اور اس کے دو بیٹوں مسمیان ثمین اور روح الامین پسران قبر خان سے متوفی کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کی جن کے بیانات میں تضادات پا کر پولیس نے ان تینوں کو شامل تفتیش کیا مسماۃ (ف) نے قتل کی واردات کا پردہ چاک کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہرقبر خان ہروقت اس پر اور بچوں پر ظلم وستم کرتا رہتا تھا گزشتہ روز گھر میں بیٹے روح الامین کے رشتہ کی بات چل رہی تھی جس پر اس کا شوہر قبر خان راضی نہیں تھا اوربیٹے کا رشتہ یہاں نہ کرنے کی ضد پر قائم تھا جو کہ پورے خاندان کیلئے تشویش اورپریشانی کا سبب بن رہا تھا گزشتہ شب ہم ماں بیٹوں نے قبر خان کوراستہ سے ہٹانے کیلئے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جس پر عمل کرتے ہوئے اس کے بیٹوں روح الامین اورثمین جان نے اسے نشہ آور دوائی پلا کر بہوش کردیا اوراس کے بعد اس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔مقامی پولیس تھانہ ناصر نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر قتل کی واردات میں ملوث اس کی بیوی مسماۃ (ف)اوربچوں روح الامین اورثمین جان کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ناصر باغ کی حدود میں ہونے والے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو بر وقت گرفتار کرنے پر ایس ایچ او سمیت تمام پولیس ٹیم کو نقد انعام اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -