ڈسٹرکٹ کونسل پشاور کا اجلاس 4 ستمبر کو طلب

ڈسٹرکٹ کونسل پشاور کا اجلاس 4 ستمبر کو طلب

  

پشاور( سٹی رپورٹر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے اپوزیشن لیڈر سعیدظاہر ایڈوکیٹ کے مطالبے پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر بروز منگل صبح11 بجے طلب کرلیا ہے اپوزیشن لیڈر سعید ظاہر ایڈوکیٹ جوکہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہے اجلاس کی صدارت کرینگے ، اس ضمن میں ڈی ایچ او پشاور ، ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو 1. اینڈ 2 ، ڈائریکٹر کوارڈنیشن سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، ایگزیکٹو انجینئرپبلک ہیلتھ اور سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس کو مراسلے جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں طلب کرلیے گئے واضح رہے کہ گذشتہ روز ضلع کونسل پشاور کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر و ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سعیدظاہر ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس نہ بلانے پر تحفظات کا اظہارکیاتھا اور مطالبہ کیاتھا کہ جلد سے جلد ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کاکہناہے کہ ضلع کونسل کے تمام ممبران کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ باہمی رابطے بحال رہے تاکہ کسی بھی شکوے کی صورت میں فوری ازالہ کیاجاسکیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -