دیر بالا میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

دیر بالا میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد عرفان اللہ محسود نے ضلع بھر کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچھریوں کا انعقاد شروع کیاہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرشرینگل کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے جس میں مختلف مضافات تل لاموتئی ، کلکوٹ پاتراک اور اس کے آس پاس دیہاتوں کے لوگوں نے مختلف محکموں سے متعلق درپیش مسائل ومشکلات سے ڈپٹی کمشنرکو اگاہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے بیشتر مسائل ومشکلات کو حل کرنے لے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پرکہا کہ دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں کے مسائل ومشکلات کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے کیونکہ بعض لوگوں کی سرکاری محکموں تک رسائی ناممکن ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام قومی تعمیر نو کے محکمہ جات کے ضلعی سربراہوں اور اہلکاروں کی اولین ذمہ داری یہ ہے کہ وہ عوام کے مسائل ومشکلات میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -