ڈیرہ میں2صوبائی حلقوں کیلئے24امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئیے

ڈیرہ میں2صوبائی حلقوں کیلئے24امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئیے

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ضمنی الیکشن14اکتوبر 2018کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان کے دوصوبائی حلقوں PK97ڈیرہ ون اورPK99کلاچی کی نشستوں پر24امیدواروں نے ریٹرننگ افسران کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے صوبائی حلقوں PK97ڈیرہ اسماعیل خان ون پرنوامیدواروں نے اپنے کاغذات ریٹرننگ افسران کے جمع کرادیے ۔ ان امیدواروں میں پی ٹی آئی ،جے یوآئی ، مسلم لیگ ن ،پی پی پی اورآزادامیدواروں سمیت دیگرامیدوارشامل ہیں جن کو ابھی تک پارٹی ٹکٹ نہیں دیے گئے ۔پارٹی ٹکٹ ملنے کے بعدان امیدواروں کو اپنی اپنی پارٹی کے امیدوارکے طورپر سامنے لایاجائے گا۔ ان امیدواروں میں ملک قیوم حسام ،پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی علی امین خان گنڈہ پور کے بھائی فیصل امین خان گنڈہ پور،فرحان افضل ملک ،ریحان ملک ،مولاناعبیدالرحمان سمیت دیگرشامل ہیں جبکہ PK99کلاچی کی نشست پر15امیدوارمقابلے میں ہیں جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں اورآزادامیدواروں سے ہے ۔ ان میں سابق صوبائی وزیرزراعت شہید اکرام اللہ خان گنڈہ پورکے بیٹے آغازاکرام اللہ گنڈہ پور،الحاج سردارعمرفاروق خان میانخیل ، داورخان کنڈی ،فتح اللہ خان میانخیل ، سردارفریدون خان گنڈہ پور،مولاناعبیدالرحمان سمیت دیگرشامل ہیں ۔PK99کلاچی پرسابق صوبائی وزیرشہیدسرداراکرام اللہ خان گنڈہ پور کی الیکشن مہم کے دوران خودکش حملے میں شہادت کی وجہ سے الیکشن ملتوی ہونے پردوبارہ الیکشن ہورہاہے جبکہ PK97ڈیرہ ون اورNA38ڈیرہ ون پرکامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے سردارعلی امین خان گنڈہ پورکی طرف سے PK97کی نشست کوخالی کرنے کی وجہ سے ضمنی الیکشن منعقدہورہاہے ۔ان امیدواروں کی سکرونٹی چارستمبر2018کوہوگی جبکہ دیگرمراحل کے بعد الیکشن14اکتوبر2018کومنعقدہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -