چارسدہ ،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ پر عوام میں تشویش

چارسدہ ،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ پر عوام میں تشویش

  

چارسدہ(بیورو رپورٹ) چارسدہ کے تحصیل بازارمیں موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ چارسدہ پولیس چوروں کے گرفتاری میں ناکام ہو چکی ہے۔آئے روز چوری کے واقعات پر عوام نے پولیس سے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ خان نے ناقص کارکردگی دیکھانے پر سٹی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او سمیت تین پولیس سٹیشن کے ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے اور چند کلومیٹرکے احاطہ پر محیط چارسدہ تحصیل بازار جہاں پر سٹی پولیس سٹیشن بھی واقعہ ہے جبکہ بازار میں ہر وقت پولیس کا ایک دستہ ہر وقت گشت پر بھی موجود ہوتا ہے لیکن اس کے باوجو د پولیس چوری کے واقعات کو قابوں کرنے میں ناکا م ہو گئی ہیں۔ چارسدہ کے تحصیل بازارسے گزشتہ چند دنوں میں موٹر سائیکل چوری ہونے کے چار واقعات پیش آئے ۔ پہلا واقعہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم چوری نے ایک شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا جبکہ بعد میں ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کر دی ،دوسراواقعہ 25اگست کو پیش آیا جہاں پر دیدہ دلیر ملزم ڈی پی او اور ڈی ایس پی کے گھر کے سامنے واقعہ پریس کلب سے صحافی کا موٹر سائیکل چوری کرکے لئے گئے ،اس واقعہ کے ایک دن بعد 26اگست کو نامعلوم چور فاروق اعظم چوک سے مردان سے آئے ہوئے شہری کی موٹر سائیکل چوری کرکے لئے گئے جبکہ چوتھی واقعہ29اگست کو پیش آیا جہاں پر نامعلوم چور مردان روڈ سے شہری کا ہنڈا موٹر سائیکل چوری کرکے لئے گئے ،پچھلے 15دنوں سے تحصیل بازار میں چوری کے چارواقعات سے پولیس کی ناکامی ظاہرہو رہی ہے جبکہ چارسدہ کے تاجری برادری سمیت دیگر حلقے اپنے آپ کو غیر محفوظ قرار دینے سمیت چارسدہ پولیس چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے گزشتہ روز ناقص کارکردگی دیکھانے پر سٹی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او غافر اللہ خان سمیت ایس ایچ او اسرار خان اور ایس ایچ او مرتضی خان کو لائن حاضر کر دیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -