بلین ٹری سونامی منصوبہ کی ملک بھر میں توسیع پر کام شروع کر دیا، امین اسلم

بلین ٹری سونامی منصوبہ کی ملک بھر میں توسیع پر کام شروع کر دیا، امین اسلم

  

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے بلین ٹری سونامی کا منصوبہ کامیاب رہا جسے پورے ملک میں توسیع دینے کے کام کا آغاز کردیا گیا، اس سلسلے میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے تعاون کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ وہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے دو رکنی وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے جمعہ کو یہاں اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی سیکرٹری خضر حیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

امین اسلم

مزید :

پشاورصفحہ آخر -