گوجرانوالہ کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کرینگے ، علیم خان
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کرینگے جلد ہی نیا بلدیاتی نظام لا کر اختیارات کونچلی سطح تک منتقل کرینگے بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کو ماضی کے برعکس حقیقی معنوں میں با اختیار بنائیں گے اور انپر چیک اینڈ بیلنس کا مربوط نظام بھی وضع کیا جائے گیاتاکہ تمام مسائل بروقت اور مقامی سطح پر حل ہونے کے ساتھ فنڈز کا درست استعمال ہو سکے اس کیلئے قانون سازی کی جار ہی ہے جلد ہی پنجاب اسمبلی سے اس کو پاس کروائیں گے ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر اور وزیر بلدیات پنجاب علیم خان نے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی 58ایس اے حمید ایڈووکیٹ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا۔ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے علیم خان کو وزیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ون مین شو تھی تمام اختیارات سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پا س رہے ن لیگ کے تمام ایم این ایز، ایم پی ایز، میئر اور عوامی نمائندوں نے دس سالہ دور میں کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے پورا پنجاب تباہی سے دوچار ہو گیا۔ گوجرانوالہ کو کوڑستان بنانے کی وجہ بھی ن لیگ کی نا اہلی اور بیڈ گورننس ہے انکے کرپٹ اور بددیانت نمائندوں نے دس سال میں فنڈز کو شہر کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی بجائے کرپشن اور لوٹ مار میں ضائع کیا۔پی ٹی آئی کی حکومت جنگی بنیادوں پر شہر کی صفائی اور بہتری کیلئے اقدامات کرے گی تاکہ شہر صاف ہونے سے گوجرانوالہ کے باسی بیماریوں اور ذہنی و جسمانی اذیت سے نجات حاصل کر سکیں۔
علیم خان