معاشرہ سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او شانگ

معاشرہ سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او شانگ

  

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شانگلہ رسول شاہ نے کہا ہے کہ معاشرے سے منشیات کی خاتمہ کرنا اور جرائم پیشہ افرادکے ساتھ سختی سے نمٹایا جائیگا، منشیا ت فروشوں کے خلاف بلامتیاز کاروائی کرنا پولیس کی اولین زمہ داری ہے بلکہ عوامی تعاون کے بغیر اس پر قابو پانا ناممکن ہے۔ اس لئے شہریوں سے اپیل کہ جہاں پر بھی مکروہ دھندہ یعنی چرس کی خرید و فروخت کی جاتی ہے میرے موبائل نمبر پر اطلاع دے ٗ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی خاطر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے درجنوں منشیات فروشوں سمیت کئی دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشایت بر امد کر لیا گیا جن کے خلا ف حسب ضابطہ مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج رجسٹرکرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھرگزشتہ روز ضلعی پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او الپوری امجد علی کے نگرانی میں ایس ایچ او الپوری حبیب سید خان نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران سرچ اپریشن ملزم غلام شیر کے قبضے سے 3800گرام چرس 04رائفلز ٗ درجنوں عدد کارتوس بھی برامد کی ہے ان کے خلاف مقدمہ رجسٹر کر کے مزید تفیش جاری ہے۔ اسی طرح ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف شانگلہ پولیس نے گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے مختلف کاروائیوں کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر امد کر دئے گئے ہیں۔ تھانہ الپوری میں مقامی میڈیانمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل الپوری امجد علی خان نے کہا کہ شانگلہ پولیس نے منشیا ت اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن کو مزید تیز کردیا ہے ، مین شاہ ہراہوں سمیت یہ اپریشن بالائی علاقوں تک وسیع کردیا گیا ہے ، جس سے علاقہ منشیات سے مکمل طورپرصاف ہوجائیگا،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی عوامی تعاون کے بغیر ہرگز ممکن نہیں ، اپریشن میں عوامی تعاون چاہتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ڈی پی او شانگلہ رسول شاہ کی خصوصی ہدایت پر مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں شروع کی جائیگی جس سے علاقے میں مثبت پیش رفت ہوگا۔شانگلہ امن کے حوالے سے سر فہرست ہے اور عوام بھی پولیس کے ساتھ مکمل تعاؤن کرکے قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -