چترال ،سیلاب اور طوفانی بارشوں میں تباہ حال مکانوں کے مالکان میں چیک تقسیم

چترال ،سیلاب اور طوفانی بارشوں میں تباہ حال مکانوں کے مالکان میں چیک تقسیم

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چترال خورشیدعالم محسود نے تحصیل دروش کے گاؤں اوسیک میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں کے نتیجے میں تباہ شدہ مکانات کے مالکان اور دیگر متاثرہ افراد میں صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی چیکس تقسیم کیے ۔ واضح رہے کہ یہ مدادی چیک 21 متاثر خاندانوں کو دیے گئے جن کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے تھے۔ اس موقع پر اے سی چترال کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران ،اہلکاروں اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی جانب سے انسانوں پر ایک آزمائش ہے مگر اس آزمائش کی گھڑی میں ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امدادی چیک صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کااظہار ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -