نوشہرہ میں ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ میں ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)محکمہ واپڈا کی ناروا لوڈشیڈنگ ، کم وولٹیج اور اووربلنگ کے خلاف نوشہرہ کے علاقہ ولئی، نوشہرہ کلاں، اے ایس سی کالونی اور ضلع بھر کے دیگر دیہاتوں کے عوام نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے دفتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کم وولٹیج کی وجہ سے گھروں میں پڑے ریفریجریٹروں نے کام کرنا چھوڑ دیاتھا جس کی وجہ سے ضلع بھر کے عوام نے قربانی کاگوشت خراب ہونے کی وجہ سے دریا میں پھینک دیا عوام کا محکمہ واپڈا کو زبردست بددعائیں دی یہاں تک کہ محکمہ واپڈا نے مساجد کو بھی نہیں بخشا اور 40 ہزارروپے کے بل تھمادئیے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام کی خاموش تماشائی کی وجہ سے عوام نے مجبوراً ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اگر محکمہ واپڈا نے ظالمانہ کاروائیاں ختم نہ کی تو نوشہرہ مین جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کردیں گے جس کی تمام ترذمہ داری محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی محکمہ واپڈا کاکرپٹ عملہ لوٹ مار میں مصروف ہیں ضلع بھر کے دفاتر میں عرصہ تیس سال سے قبضہ مافیا جو کہ یونین کا سہارا لے رہے ہیں کی فوری طورپر ٹرانسفر کرایا جائے کیونکہ یہ قبضہ مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کرپٹ مافیا نے کرپشن کی انتہا کردی ہے جو کہ ضلع بھر کے بااثر افراد سے بھاری رقوم لے کر ان کے بقایاجات کو عوام پر ڈال دیتے ہیں جس سے محکمہ واپڈا کی ریکوری سست ہوگئی ہے ضلع بھر میں ناروا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیاگیا ہے ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے محکمہ واپڈ اکا عملہ موجودہ وفاقی حکومت کے خلاف عوام کوبھڑکانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں محکمہ واپڈا کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ذوالفقار علی بھٹو کا فارمولہ جس میں 313کرپٹ افسران کو برطرف کیاگیا تھا نگران حکومت بھی اسی فارمولے پر عمل کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں محکمہ واپڈا کے کرپٹ افسران کو جبری ریٹائر اور ان کے کیسز محکمہ احتساب بیورو کو بجھوانے کا مطالبہ محکمہ واپڈا کی فوری طورپر نجکاری بھی کی جائے تفصیلات کے مطابق علاقہ ولئی کے نائب ناظم احسان علی اور معززین علاقہ نے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا کی جانب سے غیراعلانیہ ،ناروالوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اگر محکمہ واپڈا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ ختم نہ کی تو نوشہرہ مین جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے جس کی ذمہ داری محکمہ واپڈا حکام پرعائد ہوگی محکمہ واپڈا کا کرپٹ عملہ لوٹ مار میں مصروف ہیں عوا م کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے عوام شدید مشکلات سے دوچار شدید گرمی کی وجہ سے اور کم اولٹیج کی وجہ سے لاکھوں روپے کے بجلی کے آلات جل گئے ہیں اور شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی ناپید ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ جانے سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا کی ملی بھگت سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا کے اہلکار کھنڈا لگانے والوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور ان کی ایماء پر ہر ماہ پانچ سو اور ایک ہزار فی مکان وصول کرکے ان کو بجلی چوری کے طریقے سکھاتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -