چارسدہ میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز ادھر ادھر
چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز ادھر ادھر ۔ غافر اللہ خان ، مرتضی خان اور اسرار خان پولیس لائن حاضر کر دئیے گئے ۔ جوہر شید خان تھانہ سٹی ، فاروق شاہ تھانہ پڑانگ ، روح الامین تھانہ مندنی ،صفدر خان تھانہ خانمائی اورظاہر شاہ خان تھانہ ترناب کے ایس ایچ او تعینات ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے ضلع چارسدہ کے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جار ی کر دئے ۔ اعلامیہ کے مطابق انسپکٹر روح الامین خان کو انوسٹی گیشن سے ایچ ایس او مندنی ، ظاہر شاہ خان کو انچارچ کیجولٹی سے ایس ایچ او ترناب ، ایس آئی صفدر الرحمان کو عزیز آباد سے ایس ایچ او خانمائی ، جوہر شید خان کو تھانہ خانمائی سے ایس ایچ او تھانہ سٹی چارسدہ ، منظور خان کو ایس ایچ او پڑانگ سے انچارج سیکورٹی جوڈیشل کمپلکس ، فاروق شاہ خان کو پولیس لائن سے ایچ ایس او پڑانگ ،انسپکٹر مراد اللہ خان کو پولیس لائن سے انوسٹی گیشن ونگ ، امیر محمدخان کو انچارج کیجولٹی جبکہ غافر اللہ خان ایس ایچ او سٹی،ایس ایچ او مندنی مرتضی خان اور اسرار خان ایس ایچ او ترناب پولیس لائن حاضر کر دئیے گئے ۔