ایٹین کے سیٹیلائٹ آفس کی کراچی میں افتتاحی تقریب

ایٹین کے سیٹیلائٹ آفس کی کراچی میں افتتاحی تقریب

  

کراچی(پ ر) ا یٹین (Eighteen) نے روشنیوں کے شہرکراچی میں اپنا سیلز آفس قائم کر دیا ہے۔اس بات کا اعلان آج کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران کیا گیا جس میں سوسائٹی کے اہم، مشہور اور جانے پہچانے افراد اور رئیل اسٹیٹ پروفیشنلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیٹلائٹ آفس کا افتتاح ایٹین کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، طارق حامدی نے گروپ کے دیگر سینئر اہلکاروں کے ہمراہ کیا۔ایٹین کی جانب سے کراچی میں سیلز آپریشنز کے آغازسے میگا سٹی کے باسیوں، سرمایہ کاروں اور عمومی خریداروں کے لیے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہو گا بلکہ وہ عالمی معیار کی خدمات اور رہائش کا تجربہ بھی حاصل کر سکیں گے اور اس طرح پاکستان کے رئیل سیکٹر میں ایک معیارقائم ہو گا۔اسی کی ساتھ، یہ آفس ممکن سرمایہ کاروں کو بھی مساوی مواقع فراہم کرے گا جو کراچی مارکیٹ کو اپنا مرکز بنانا چاہتے ہیں اور جو بلند کل مالیت کے حامل ہیں اور معروف کاروباری برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ایٹین پاکستان کا انتہائی پرتعیش ، جدید اوردیگرسہولتوں سے آراستہ رہائشی پروجیکٹ ہے جس کا مقصد کراچی میں رہنے والے صارفین کو زیادہ سہولیتں فراہم کرنا ہے۔پاکستان کے تمام بڑے شہروں یعنی اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں اپنے دفاتر کے ذریعے مقامی طور پر اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کے علاوہ ایٹین نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا اور کینیڈامیں بھی اپنی موجودگی کو مضبوط بنایا ہے اور اب کراچی میں سیلز اینڈ بکنگ آفس کے قیام سے مقامی طور پر ایٹین کی موجودگی مزید بہترہو گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -