شعبہ زراعت کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کئے جائینگے : محمود خان

شعبہ زراعت کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کئے جائینگے : محمود خان

  

ٹیکسلا (نمائندہ پاکستان) تحصیل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے عید ملن پارٹی ،ملک کے نامور فنکاروں کی شرکت ،شاندار پرفارمنس پر بھرپور داد ،تفریحی اور تربیتی پروگراموں کے انعقادسے ذہنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے ،مقررین کا خطاب ،تفصیلات کے مطابق تحصیل یونین آف جرنلسٹس ٹیکسلا واہ کینٹ کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف سیاستدان و سماجی و سیاسی راہنما حاجی ابرار دلدار خان ، پنجابی پختون اتحاد کے مرکزی چیئرمین قدیم خان ،حاجی فردوس خان ،تحصیل ٹیکسلا کے صدر ہمایوں خان ،ایگزیکٹو ممبر سید سبطین شاہ ،گجر یوتھ فورم ٹیکسلا کے صدر عمر گجر ،ملک حسنین گجر ،تنظیم خدمت گار کے سربراہ سید مہتاب حیدر ،یوسی خرم پراچہ کے چیئرمین ملک عمران سہیل کے بھائی اور کار ٹاؤن کے جنرل منجیر ملک یاسر ،ٹیکسلا پریس کلب ٹیکسلا واہ کے صدر سید مشتاق حسین نقوی ،سینئر صحافی ڈاکٹر سید صابر علی ،طاہر فریدون ،ترکوا ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ مشتاق ترک سمیت دیگر سیاسی و سماجی راہنماؤ ں کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ تقریب کے آرگنائزر تحصیل یونین آف جرنلسٹس ٹیکسلا واہ کینٹ کے سابق صدر رشید مغل و سینئر صحافی و کالم نگار معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر حاجی سلیم قریشی تھے میزبانی کے فرائض معروف ڈائریکٹر و راولپنڈی اسلام آباد آرٹسٹ اکیوٹی کے ریاض صدیقی و معروف اداکارہ شگفتہ خا ن نے سرانجام دئے معروف گلوکار خرم بٹ اور گلوکارہ فائزہ سمیت ٹی وی اور سٹیج کے نامور فنکاروں حمید بابر ،شہزادہ غفار ( کوڈو ) ،شاہد بھولا ،ریاض گینتی ،کرن اعوان اور انعم کی شاندار پرفارمنس پر حاضرین نے بھرپور داد پیش کی تقریب سے بطور میزبان اپنے خطاب میں رشید مغل اور حاجی سلیم قریشی نے پروگرا م کے انعقاد پرحاجی ابرار دلدار خان، راجہ ربنواز گجر خانی ،کوہسار ایکسیٹشن کے ملک فخر الدین ،واہ انکلیو کے جنرل منجیر اللہ بخش ،ہل ویو کے ڈائیریکٹر سید شیراز شاہ ،ممتاز سیاسی و سماجی راہنما ملک آسر ،پنجابی پختون اتحاد کے چیئرمین قدیم خان ،حاجی غنچہ گل ،ہمایوں خان ،تنظیم خدمت گار کے سید مہتاب حیدر سمیت دیگر کی جانب س خصوصی تعاون پر ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ایسے تفریحی و تربیتی پروگراموں کے انعقاد سے ذہنی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے عید کے حوالے سے منعقدہ اس پروگرام کا مقصد نفرتوں کا خاتمہ اور محبتوں کا فروغ ہے

مزید :

کراچی صفحہ اول -