تبدیلی آ گئی

تبدیلی آ گئی
تبدیلی آ گئی

  

رت بدلی، موسم بدلا، الیکشن ہوئے، حکومتیں بھی بدلیں اور نہ صرف حکومتیں بدلیں، بلکہ جناب کپتان وزیراعظم بھی بن گئے کپتان کے وزیراعظم بننے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تبدیلی آگئی ہے، جی ہاں تبدیلی کا بہت شور سن رہے تھے۔بالآخر تبدیلی آ ہی گئی، تین بار وزیراعظم بننے والے نواز شریف کی جماعت الیکشن ہار گئی۔یہ تبدیلی ہی ہے کہ عوام کے ہر دلعزیز قائد کی جماعت انتخابات میں بُری طرح سے شکست کھا گئی۔ اس سے بڑی تبدیلی کیا ہو گی کہ میاں شہباز شریف کی جگہ محترم سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ بن گئے، پنجاب میں یہ تبدیلی ہی تو ہے۔۔۔ اور تو اور سب سے بڑھ کر یہ کہ شیخ رشید وزیر ریلوے بن گئے ۔

یہ بھی تبدیلی ہی تو ہے کہ شیخ رشید کے وزیر بنتے ہی صحافی برادری سے گرمی سردی بھی ہو گئی اور تو اور پٹرول کی قیمتوں میں بھی تبدیلی آ ہی گئی، ایک سو روپے لیٹر ہو گیا۔اب اور کیا کیا بتائیں تبدیلی کا،ایسی تبدیلی آئی کہ دن بھر عوامبجلی کی راہ دیکھتے ہیں اور جب سارا سارا دن بجلی کی بندش ہوتی ہے تو سب بچے بھی زور سے نعرہ لگاتے ہیں کہ تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے۔ ایک تبدیلی محکمہ پولیس مطلب لاہور بھر کے تھانوں سے ایڈمن آفیسر غیر فعال کر دئیے گئے، اس سے بڑی تبدیلی کیا ہو گی، تبدیلی تو آ گئی جی ہاں دوستو! ابھی تو حکومت بنے چند دن ہی ہوئے ہیں اور سو دن پورے ہونے میں مزید وقت باقی ہے، لیکن دیکھنا تو یہ بھی ہے کہ ابھی مزید تبدیلیاں آنا باقی ہیں اور وہ تبدیلیاں کیاہوں گی؟ یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے تو فی الحال مزید تبدیلیوں کے لئے آپ وقت کا انتظار کریں، لیکن ہمیں دیں اجازت،ملتے ہیں ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان، رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -