چیف جسٹس کا ضیا الدین ہسپتال کا دورہ،شرجیل میمن سے ملاقات کی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کلفٹن میں ضیاالدین ہسپتال ،کاڈریو اور جناح ہسپتال کے دورے کئے اور زیر علاج ملزم شرجیل میمن سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے صبح سویرے ضیا الدین ہسپتال،امراض قلب اور جناح ہسپتال کے دورہ کئے ،چیف جسٹس ثاقب نثار شرجیل میمن کے روم میں گئے اور ان سے دو سے تین منٹ ملاقات کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران ہسپتال کے عملہ کو باہر نکال دیا گیا ۔
واضح رہے کہ کارڈ ہسپتال میں انور مجید اور حسین لوائی زیر علاج ہیںجبکہ جناح ہسپتال میں منی لانڈرنگ کیس کے ملزم عبدالغنی زیر علاج ہیں۔