سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی ،چیف جسٹس ثاقب نثارسماعت کریں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی ،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ رجسٹری میں پینے کے صاف پانی،اعضاکی غیرقانونی پیوندکاری،سانحہ 12 مئی ،دیگرمقدمات کی سماعت ہوگی۔
فٹ پاتھ سکول ہٹانے،رفاہی پلاٹوں پر قبضے،سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق از خود نوٹس کیس بھی سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ۔
تحریک انصاف کے رہنما عمران علی شاہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے،پی ٹی آئی کے عمران علی شاہ شہری تشدد کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔