چیف جسٹس پاکستان کی آمد سے قبل سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مہران ٹاﺅن کے مکینوں کا احتجاج

چیف جسٹس پاکستان کی آمد سے قبل سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مہران ٹاﺅن کے ...
چیف جسٹس پاکستان کی آمد سے قبل سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مہران ٹاﺅن کے مکینوں کا احتجاج

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی آمد سے قبل سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مہران ٹاون کے مکینوں نے احتجاج کیااس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سپریم کورٹ رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا،چیف جسٹس پاکستان کی آمد سے قبل سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مہران ٹاﺅن کے مکینوں نے احتجاج کیا۔

علاقہ مکینوں کا کہناتھا کہ جعلی فائلوں کی آڑ میں ہمیں بے گھر کیا جارہا ہے،مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مہران ٹاون میں خواتین اور بچوں پر تشدد کیا جارہاہے،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ہمیں بے گھر ہونے سے بچائیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -