چیف جسٹس کا ضیاالدین ہسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ،مشروب مغرب اور دیگر منشیات برآمد

چیف جسٹس کا ضیاالدین ہسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ،مشروب مغرب اور ...
چیف جسٹس کا ضیاالدین ہسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ،مشروب مغرب اور دیگر منشیات برآمد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے ہسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپے مارے اور اس دوران انہوں نے سب سے پہلا دورہ ضیاالدین ہسپتال کا کیا اور شرجیل میمن کے کمرے میں گئے جہاں سے مبینہ طور پر شراب کی بوتل ،سیگریٹس اور دیگر منشیات برآمدہوئیں جبکہ وہاں علاج نام کی بھی کوئی چیز موجود نہیں تھی ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس نے ضیاالدین ہسپتال کی پہلی منزل پر واقع شرجیل میمن کے کمرے ان سے ملاقات کی ، اس موقع پر وہاں پر کوئی بھی علاج نام کی چیز نہیں تھی جبکہ ڈاکٹر یا نرس بھی موجود نہیں تھی تاہم اس موقع پر کمرے سے شراب کی بوتل ، سگریٹس اور دیگر منشیات برآمد ہوئیں ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے شرجیل میمن سے ملاقات کے بعد ان کی طبیعت تسلی بخش قرار دی ۔

مزید :

قومی -