A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

قصور میں زیادتی کی کوشش ناکام، نوجوان لڑکے کی گردن پر چھری چلا دی گئی

قصور میں زیادتی کی کوشش ناکام، نوجوان لڑکے کی گردن پر چھری چلا دی گئی

Sep 01, 2018 | 10:20:AM

قصور (ویب ڈیسک) قصور میں 14 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بیٹے کے ساتھ بدفعلی میں ناکامی پر گردن کاٹ کر زخمی کر دیا۔متاثرہ لڑکےکو طبی امداد کے لیے قصور سے جنرل اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

لڑکے کے والد کا مؤقف ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ قصور بی ڈویژن میں درخواست دی ہے۔دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ درخواست میں نامزد ملزم نعیم عرف کالی اور سلیم فرار ہیں، دونوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں